(+92) 319 4080233
کالم نگار

ریحان الدین فیضی

ریحان الدین فیضی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/29
موضوعات
پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد اور قانون کی حکمرانی
قانون کی حکمرانی اور جمہوریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں کسی بھی جمہوری ریاست کی کامیابی اور استحکام کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہاں قانون کی بالادستی ہو اور قانون کی حکمرانی ہولیکن پاکستان میں جمہوریت کو ایک طویل عرصے سے مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی دونوں برائے نام ہیں۔

جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ صرف انتخاب کرایا جائے یا ایک خاص وقت تک کے لئے حکومت سازی کی جائے بلکہ جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کا تصور ہوتا ہے جہاں ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں جہاں ریاست خود مختار ہوتی ہے اور شہریوں کی بنیادی حقوق کی حفاظت کی ضامن ہوتی پاکستانی کونسٹی ٹیوشن کے آرٹیکل 8سے28تک شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا ذکر ہے اور آرٹیکل 4جس میں قانون کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا ذکر ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سن1947سے لے کر آج تک قانون کی حکمرانی اور ایک خود مختار ریاست کا تصور حقیقی طور پر شرمندہ تعبیر نا ہوسکا۔

پاکستان کا کونسٹی ٹیوشن جو مکمل طور پر سن 1973میں نافذ العمل ہوا اور آج ہمارے درمیان صرف تحریری طور پر موجود تو ہے لیکن عمل درآمد نا ہونے کے برابر ہے کیونکہ جب تک قانون کی بالادستی کا تصور حقیقی طور پر نافذ العمل نا ہو تب تک ایک حقیقی خود مختار ریاست کا تصور صرف خواب ہی رہے گا کیونکہ جمہوریت قانون کی حکمرنی اور قانون کی بالادستی کے سائے تلے مساوات اور برابری کا درس دیتا ہے کیونکہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں خواہ وہ کوئی عام شہری ہو یا ریاستی عہدیدار ہو۔ قانون کی بالادستی ایک خود مختار ریاست میں سفید اور کالے کے درمیان، غلط اور صحیح کے درمیان، سچ اور جھوٹ کے درمیان امتیازی فرق کا تصور پیدا کرتا ہے جہاں ریاستی عہدیداروں، ریاستی اداروں کی صوابدیدی اختیارات کو محدود کرتی ہے تاکہ عوامی حقوق کا استحصال نا ہو اور عوامی حقوق پامال نا ہو۔

پاکستان میں جمہوری ارتقاء کی راہ میں ہمیشہ سے متعدد رکاوٹیں حائل رہی ہیں جیسے شہری اور اشرافیہ میں امتیازی فرق، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات کی کمی اور ملک کی انتظامی اور عدالتی امور میں سیاسی مداخلت ان رکاوٹو ں کی وجہ سے پاکستان میں مجموعی طور پر انصاف اور عدل کا فقدان رہا ہے، شہریوں کے حقوق دبائے گئے، شہریوں اور اشرافیہ کے درمیان مساوات اور برابری کا تصور ختم ہوتا چلا گیا اور ایک امتیازی معاشرتی فرق نمایاں ہونے لگاان تمام باتوں کے تناظر میں پاکستان آج دنیا بھر میں World Justice Projectکے Rule of Lawکے اعتبار سے 143ممالک میں 130نمبر پر ہے جس کی وجہ سے ہم جہاں اندرونی طور پرمسائل سے دو چار ہیں اور مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی ہمیں عالمی طور پر بھی اس قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر ہم اپنے سیاسی و معاشرتی امور میں اصطلاحات نا لے کر آئیں جس کی وجہ سے قانون کی بالادستی ہو اور قانون کی حکمرانی ہو تو ایک خود مختار ریاست کا حقیقی تصور ایں خیال است و محال است والی بات ہوجائے گی اور مزید ہمیں ریاستی فقدان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان کو ایک حقیقی اور مستحکم جمہوری ریاست بنانے کے لئے عدلیہ کو آزاد اور خودمختار بنانا ہوگا، اداروں کے انتظامی امور میں سیاسی مداخلت ختم کرنی ہوگی اور ریاستی ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے، آئین کی بالادستی ہو اور آئینی شقوں پر عملدرآمد ہو اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے پاکستان کا مستقبل روشن اور مستحکم ہوسکتا ہے اور یہ تب سب تب تک ممکن نہیں ہے جب تک جیسا قانون ویسا عمل کی بنیاد پر سب کے لئے یکساں قانون کی حکمرانی قائم نہ کی جائے۔

ملک پاکستان جو عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود آیا، جسکے حصول کے لئے لازوال قربانیوں کی داستاں ہے، بانیان پاکستان نے جس کی بنیاد پر کلمہ لالہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھ دیا تھا، پاکستان جسکے سینے پر اتحاد ایمان اور تنظیم کے لیبل لگے ہوئے ہیں اس پاکستان کی استحکامی کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے، ملک پاکستان کو ترقی نصیب فرمائے؎

ہم سب کی یہی دعا ہونی چاہیے:احمدندیم قاسمی کے بقول؎ خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے، وہ کِھلا رہے برسوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

کالم نگار : ریحان الدین فیضی
| | |
233     2