(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولانامفتی میجرمحمدعادل مکی

مولانامفتی میجرمحمدعادل مکی

پروفائل | تمام کالمز
2026/09/20
موضوعات
کیا آپ کا پوتا مسلمان رہے گا؟
⏺️ سوشل میڈیا اب صرف معلومات، تفریح اور وقت گزاری کا ذریعہ نہیں رہا؛یہ ہماری نسل کے فکر و ایمان کی تشکیل کا ایک بڑا میدان بن چکا ہے۔

???? آج مذہب کے ساتھ الحاد، سیکولرازم، لبرل ازم، احمدیت اور مختلف فکری و نظریاتی تحریکیں نہایت منظم انداز میں نوجوانوں تک پہنچ رہی ہیں۔

کہیں دلائل پیش کیے جاتے ہیں،

کہیں جذبات کو ابھارا جاتا ہے،

کہیں شکوک و شبہات پیدا کیے جاتے ہیں، اور

کہیں نوجوانوں کی دینی کم علمی سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

⏺️ ایسے ماحول میں اصل سوال یہ نہیں کہ آج ہمارا بچہ مسلمان ہے یا نہیں؟

اصل سوال یہ ہے کہ کیا وہ کل بھی اسی یقین، شعور اور اطمینان کے ساتھ مسلمان رہے گا؟

???? ہم اپنے بچوں کو نماز پڑھنے، قرآن پڑھنے اور حلال و حرام کی بنیادی باتیں سکھا کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی؛ لیکن کیا ہم نے انہیں یہ بھی سکھایا ہے کہ اگر کوئی ان کے سامنے دین کے بارے میں کوئی اعتراض پیش کرے تو وہ کیا جواب دیں؟

⏺️ کیا ہم نے ان کے ذہن میں ایسے سوالات کے مدلل جوابات پیدا کیے ہیں جو وہ کل اپنے موبائل کی اسکرین پر دیکھیں گے؟

???? اگر ہم نے اپنے بچوں کو دین کی بنیادی سمجھ، مضبوط فکری بنیاد اور شبہات کا علمی جواب دینے کی صلاحیت نہ دی تو ہمیں صرف آج کی فکر نہیں کرنی چاہیے؛ ہمیں آنے والی نسلوں کی فکر کرنی چاہیے۔

⏺️ کیونکہ معاملہ صرف ہمارے بچوں تک محدود نہیں۔

آج آپ کا بیٹا مسلمان ہے، لیکن کل وہ اپنے بیٹے کو کیا دے گا؟

???? اس لیے اپنے بچوں کے ایمان کی فکر صرف اس وقت نہ کیجیے جب وہ کسی شبہے کا شکار ہوجائیں؛ اس سے پہلے ان کے اندر ایسا علم، یقین اور فکری استقامت پیدا کیجیے کہ شبہات ان کے سامنے آئیں تو وہ انہیں قبول کرنے کے بجائے سمجھنے اور رد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

???? آج اپنے بیٹے کے ایمان کی فکر کیجیے!

کیونکہ کل سوال یہ بھی ہوسکتا ہےکیا آپ کا پوتا مسلمان ہوگا؟

کالم نگار : مولانامفتی میجرمحمدعادل مکی
| | |
136