(+92) 319 4080233
کالم نگار

سعد رسول

سعد رسول

پروفائل | تمام کالمز
2026/10/15
موضوعات
چالیس لاکھ دیں 5 سال بعد تقریباً 95 لاکھ لیں
" چالیس لاکھ دیں 5 سال بعد تقریباً 95 لاکھ لیں "یہ الفاظ تکافل کمپنی کے ایک ایجنٹ اور ایک بینک مینجر نے اپنے کلائنٹ سے کہے ۔۔۔۔۔ عام آدمی کے لیے یہ ایک سٹیٹمنٹ ہے جو سچ بھی ہو سکتی ہے اور جھوٹ بھی ۔۔۔۔ لیکن جب وہ ڈاکومنٹس میں دیکھے گا کہ 13٪ سالانہ ریٹرن کے اعتبار سے کالم کے آخر میں 5 سال بعد فرضی کیش ویلیو 95 لاکھ لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے تو وہ یقین کر لے گا کہ کم و بیش 90 لاکھ تو اسے مل ہی جائیں گے ،کیونکہ کمپنی لکھ کر دے رہی ہے ۔۔۔۔۔اب صاحب نے مجھے میسج کیا کہ فلاں کمپنی کا فلاں پلان کیسا ہے ؟ وہ کہ رہے ہیں 40 لاکھ دیں اور آپ کو 5 سال بعد تقریباً 95 لاکھ ملیں گے ۔۔۔۔مجھے تو کافی اچھا لگ رہا ہے آپ بتائیں ۔

میں فوراً سمجھ گیا کہ ان سے غلط بیانی کی گئی ہے (کیونکہ عام طور پر یہ ممکن نہیں ہے تکافل پلانز میں) لیکن میں نے کہا میں ڈاکومنٹس ( السٹریشن) دیکھے بغیر کچھ نہیں کہ سکتا ۔۔۔لھذا آپ مجھے وٹس اپ کریں میں دیکھ کر بتاتا ہوں ۔۔۔۔۔۔انہوں نے مجھے ڈاکومنٹس سینڈ کیے تو میں ساری بات سمجھ گیا اور پھر انہیں بتایا کہ آپ کو غلط گائیڈ کیا گیا ہے ۔( لیکن غلط بیانی کمپنی نے نہیں کی ۔۔۔۔کیونکہ کوئی کمپنی اپنے کسٹمرز سے غلط بیانی نہیں کرتی ۔۔۔غلط بیانی ایجنٹ اور بینک منیجر نے کی ہے )

تو وہ کہنے لگے کہ کیا غلط بیانی کی ہے مجھے تفصیل سے بتائیں میں نے کہا آپ سمجھ رہے ہیں کہ 5 سال بعد آپ کو تقریباً 95 لاکھ ملیں گے ۔۔۔۔کیا ایسا ہی ہے؟

کہنے لگے ہاں ایجنٹ نے بھی یہی کہا ہے اور سامنے بینک ہے میں تو بینک سے لے رہا ہوں بینک مینیجر نے کہا ہے کہ میری گارنٹی ہے اور میں نے اپنے ماموں کو بھی ۔ڈاکومنٹس دکھائے ہیں وہ بھی کہ رہے ہیں کہ ٹھیک ہے لے لو اچھا پلان ہے ۔۔۔تو میں نے تھوڑی دیر سکوت کے بعد انہیں بتایا کہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے آپ کو جو رقم 5 سال بعد ملنی ہے وہ صرف 53 لاکھ کے قریب ہو گی !

کہنے لگے وہ کیسے کیا کمپنی جھوٹ لکھ کر دے رہی ہے ۔۔۔غلط بیانی کر رہی ہے؟میں نے کہا نہیں کمپنی نے جو لکھا ہے وہ بلکل ٹھیک لکھا ہے ۔۔۔۔۔ کمپنی نے دو کالم بنائے ہیں ایک میں درج ہے اگر شرح منافع اوسطاً 13٪ رہی تو تقریباً 95 لاکھ ملیں گے اور اگر شرح منافع صرف 9٪ رہی تو تقریباً 87 لاکھ کے قریب ملیں گے ۔۔تو کہنے لگے پھر ؟ آپ کیوں کہ رہے ہیں کہ صرف 53 لاکھ ملیں گے؟

جب ان کا تجسس بڑھا تو میں نے انہیں بتایا کہ دراصل کمپنی بھی بلکل سہی کہ رہی ہے اور میں بھی بلکل صحیح کہ رہا ہوں وہ اس لیے کہ آپ کو 5 سال بعد کے اعداد وشمار تو ٹھیک بتائے گئے ہیں کہ آپ کو تقریباً 85 سے 95 لاکھ ملیں گے ،لیکن آپ کی انویسٹمنٹ کتنی ہو گی اس میں غلط بیانی کی گئی ہے اس طرف آپ کا دھیان ہی نہیں جا رہا ۔۔۔۔انہوں نے کہا میں نے صرف 40 لاکھ ہی دینے ہیں کوئی سالانہ قسط نہیں دینی میری ان سے یہی بات ہوئی ہے ۔۔۔میں نے کہا ٹھیک ہے آپ کی زبانی کلامی ان سے یہی بات ہوئی ہے لیکن انہوں نے ڈاکومنٹس میں یہ لکھوا دیا ہے کہ یہ پہلے سال 40 لاکھ دیں گے اور اگلے 4 سال 8 لاکھ سالانہ بھی دیں گے ۔۔۔۔یعنی آپ کی انویسٹمنٹ 72 لاکھ ہوگی اور واپس 85 سے 95 لاکھ ملیں گے ۔۔۔۔۔اور اگر آپ نے صرف یہی 40 لاکھ ہی دیے تو پرافٹ سمیت صرف 53 لاکھ بہت مشکل سے ملیں گے ۔۔۔۔اور یہ تمام باتیں انہیں لکھی ہوئی دیکھائیں بھی اور ڈاکومنٹس پڑھنے کا طریقہ بھی سمجھایا ۔۔۔۔اور یہ بھی بتایا کہ پہلے دو سال اچھی خاصی تقریباً 3 لاکھ فیس بھی کٹے گی ،جس کی وجہ سے آپ کا پلان تیسرے سال تو پرافٹ میں جائے گا ۔۔۔۔ یعنی اگر آپ نے 40 لاکھ انویسٹ کرنے کے بعد 24 ماہ (2 سال ) انتظار کیا اور پھر اپنے پیسے واپس مانگے تو آپ کو صرف 39 لاکھ واپس ملیں گے ۔۔۔۔اور یہ بات ڈاکومنٹس میں کمپنی نے لکھی ہوئی ہے بس آپ نے پڑھی نہیں ۔۔۔۔۔تو وہ انتہائی مشکور بھی ہوئے اور ان لوگوں پر انہیں غصہ بھی بہت آیا کہ کیسے سادہ لوگوں کو غلط گائیڈ کر کے ان کا نقصان کرتے ہیں ۔

تو میں نے انہیں اپنے 13 سال کا تجربہ بتایا کہ الحمدللہ میرے سینکڑوں کلائنٹس ہیں اور انہیں پلان لینے سے پہلے ان سب چیزوں کا علم ہوتا ہے ۔ریٹرن بھی حقیقت پر مبنی ہوتا ہے اور چارجز اور ٹیکسز کی ایک ایک کٹوتی کا ذکر میں پہلے کر دیتا ہوں تاکہ انہیں معلوم ہو اور وہ اپنی ضرورت سمجھ کر پلان لیں ۔۔۔۔۔۔

اہم نصیحت: کبھی بھی پلان کسی نا تجربہ کار ایجنٹ سے مت لیں اور تکافل پلان ہمیشہ تکافل کمپنی سے لیں کبھی بھی بینک کو بیچ میں واسطہ مت بنائیں بہت سی پیچیدگیوں سے بچ جائیں گے ۔

کالم نگار : سعد رسول
| | |
106