جلد کی خارش اور دانے… ایک ایسا واقعہ جس نے مجھے بھی حیران کر دیا:
یہ غالباً 2014 یا 2015 کی بات ہے۔ ایک تقریباً پچاس سالہ شخص میرے پاس آیا۔ اس کے جسم کا شاید ہی کوئی حصہ ایسا ہو جہاں خارش اور دانے نہ ہوں۔ مسلسل خارش نے اس کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی۔ وہ جلد کے ماہرین سے علاج بھی کروا رہا تھا، الرجی کی ادویات بھی استعمال کر رہا تھا، مگر اس وقت تک اسے کوئی نمایاں فائدہ حاصل نہیں ہوا تھا۔
اس کی کیفیت دیکھ کر مجھے اپنے ان مجرب قرآنی اعمال میں سے ایک عمل یاد آیا، جس کا تجربہ پہلے بھی مختلف جلدی مسائل میں ہو چکا تھا۔ میں نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے تین دن تک اس پر دم کیا۔
اس عمل میں سورۂ زخرف کی آیت نمبر 79 "ام ابرموا امرا فانا مبرمون" 70 مرتبہ اور سورۂ مؤمنون کی آیت ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًاۗ-ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَؕ-فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَ(14)
41 مرتبہ پڑھ کر دم کیا گیا،
اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھیے کہ چند ہی دنوں میں اس کی حالت میں ایسی بہتری آنا شروع ہوئی کہ وہ خود بھی حیران تھا، اور میں بھی۔ پہلے میں اس عمل کے اثرات ہلکی خارش یا معمولی جلدی مسائل میں دیکھ چکا تھا، لیکن پورے جسم پر اس درجے کے مسئلے میں اس طرح بہتری پہلی مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھی۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ شفا نہ کسی وظیفے میں ہے، نہ کسی انسان میں؛ شفا صرف اور صرف اللہ رب العزت کے حکم سے ہوتی ہے۔ قرآنِ کریم اللہ کی رحمت اور شفا ہے، اور جب بندہ یقین، اخلاص اور دعا کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا فرما دیتا ہے جن کا انسان کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا۔
گرمیوں کے موسم میں خارش، الرجی اور جلد کے مختلف مسائل عام ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی ایسے مسئلے سے دوچار ہے تو اس قرآنی عمل کو اللہ تعالیٰ پر کامل یقین کے ساتھ ضرور آزمائیں، ساتھ ہی اگر بیماری شدید ہو یا مسلسل برقرار رہے تو مستند ڈاکٹر سے طبی معائنہ اور علاج بھی ضرور جاری رکھیں۔
اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو اپنے فضل و کرم سے کامل شفا عطا فرمائے۔ آمین!