(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولانا رشیداحمدسواتی

مدرس و مبلغ

قوم اخونزادگان(ملاخیل)، آبائی پیشہ، زمینداری

وقت کی پابندی اور مثالی و معیاری تدریسی خدمات پر متعددبار شیلڈز اوردیگر انعامات سے نوازا گئے، بخاری شریف کے درس دینے میں بانی جامعہ حضرت استادمفتی محمد نعیم رحمه الله کےنائب رہے،فضلاۓ جامعہ میں سے جامعہ کے اندر دورہ حدیث شریف میں پڑھانے والا پہلے فاضل، حضرت شیخ الحدیث ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتھم کی علالت کے دوران بخاری شریف جلداول پڑھانے میں ان کی نیابت کاشرف حاصل رہا

پروفائل | تمام کالمز
2026/06/28
موضوعات
سب کی نگاہوں کامرکز
ان سے ہزارہا اِختلاف کےباوجود مشکل حالات میں نگاہیں انہی کی طرف اُٹھ جایا کرتی تھیں کہ وہ اپنے ہی فرد تو تھے۔وہ برملا کہاکرتے تھے کہ مصالح اور مقتضیاتِ زمانہ بہت سے ناپسندیدہ میلانات اور تعلقات پر انسان کو مجبور کرتے ہیں ورنہ مجھ سے کٹر دیوبندی اور اکابر پرست کوئی نہیں۔

وہ مدارس کی دنیا میں ایک مُجَدِّد کی حیثیت رکھتے تھے جو مختصر وقت میں ایسا بہت کچھ کرگئے کہ دنیائےعِلم ودانش ایک زمانہ ان کی تقلید کی کوشش کرتی رہےگی۔یورپ کے میکدوں،افریقہ وحبشہ کے ریگستانوں اور مغرب کے بے دین ویرانوں میں علم وھدایت کی روشنی پھیلانے میں اس مردِقلندر کابھی بہت بڑاحصہ ہے۔

وہ خوش قسمت تھے کہ ان کےلائق جانشین آج ان کے تُراثِ عِلمی کو سنبھالے ہوئے ہیں اور بھرپور سعی اور محنت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

رب کریم انہیں اخلاص اور اسلاف کی پیروی کےساتھ جادۂ حق پر ثابت قدم رکھے۔اور حضرت مفتی صاحب کو باغاتِ عدن اور انھارِجنت کی لذتیں عطافرمائے۔آمین!

20 جون کی شام جب شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدنعیم صاحب ہم سے جدا ہوئے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہماری زندگیوں کی بھی شام ہوگئی ہے۔

آج ان کی جدائی کے چھ(6)سال مکمل ہوگئے لیکن وہ روزِ اول کی طرح ہمارے دلوں اورذھنوں کے مکین ہیں جن کی یادیں ایک پَل بھی محو نہیں ہوئیں۔ہم مرتے دم تک انہیں یاد رکھیں گے۔ان کی یادگاروں کو اپنی محنت،محبت اور وفاسےزندہ اور تابندہ رکھیں گے۔

ان کی حفاظت کریں گےاور ان کے جلائے مشعلِ نورسے مزید شمعیں روشن کرتے رہیں گے۔ان شاءاللہ تعالیٰ!

کالم نگار : مولانا رشیداحمدسواتی
| | |
28