ایک دفعہ میں ایک سوشل میڈیا ایکسپرٹ کی ہائی فائی پروفائل ، لاکھوں فالوورز اور آئے روز ہر دوسرے سٹیج سے دھماچوکڑی سُن کر اور بلند و بالا دعوؤں کو سُن کر بہکاوے میں آگئی۔۔(میں یہاں کسی کانام نہیں لوں گی کیونکہ یہاں ان کے پنکھے پنکھیاں پیچھے پڑجاتے ہیں اور میں کسی بحث کے موڈ میں نہیں ہوں۔۔)اور میں نے کوئی “گھر بیٹھے پیسے کمائیں “ والا کورس بھی جوائن نہیں کیا تھا۔۔وہ کورس تھا ویڈیو ایڈٹنگ کا۔۔میرا اپنا ایک سکول ہے ایک اکیڈمی ہے تو مجھے اس کی ایڈورٹائزنگ کے لیے ضرورت محسوس ہوئی کہ مجھے خود سیکھ لینا چاہیے ، محتاجی ختم ہو۔۔کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر ایک کریڈیبل ہستی تھی اور آج بھی ہے.
ہر دوسرے دن ایک نیا بیچ سٹارٹ ہورہا ہوتا ہے کیونکہ شہرت اچھی مِل گئی ہے ۔۔کورس سٹارٹ ہوگیا ۔۔ ڈسکاؤنٹ فی (مطلب بس ابھی داخلے بند ہوئے تو ابھی، اس کے بعد نہ دنیا میں کوئی سکھائے گا اور اگر آج نہ سیکھا تو دنیا چاند پر اور آپ یہیں زمین پر رہ جائیں گے ،مائنڈ گیم) پانچ ہزار جمع کروا کر مقررہ ٹائم سے مہینہ بعد کلاس شروع ہوئی ۔۔کلاس کیا ہونی دو تین لڑکیاں میٹرک ، انٹر لیول کی “میم” ہیں۔۔جو آپ کوکورس کروائیں گی ۔۔ ارے ہم تو ان میم کی وجہ سے۔۔۔؟نہیں بچے وہ میم صرف بندے گھیرتی ہیں ، آپ کو یہ باجیاں بتائیں گی کہ یہاں اوپن لکھا ہوا ہے تو مطلب اس کو کھولنا ہے ۔۔ یہ زوم لکھا ہوا ہے تو اس سے بڑا ہونا ہے ۔۔وغیرہ وغیرہ ۔۔اور ساتھ ساتھ وہ بار بار گروپ میں آکر بتائیں گی کہ آج میم زوم میٹنگ کریں گی آپ سے بات کریں گی ۔۔آپ اپنے کام شام چھوڑ کر بیٹھے ہیں ، کیونکہ انہوں نے کہا کہ زوم لیکچر ریکارڈڈ نہیں ملے گا.
ٹائم آنے پر “موسم خراب ہے ، لائٹ نہیں ہے ، میم کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، فلاں فلاں۔۔ اور میٹنگ کینسل خلاص۔۔چلیں جی دو ہفتے بعد خدا خدا کرکے میم کی کلاس مل ہی گئی ، کیونکہ میم نے ڈفلی بجا بجا کر کہا تھا کہ اتنے دنوں میں پیسے واپس ۔۔ اگر آپ کو پسند نہ آیا تو۔۔تو اب میم کو کسی نہ کسی دن پیسے سیو کرنے کے لیے تو۔۔ہم بھی اعتبار کیئے بیٹھے رہے ، حالانکہ پہلے دن ہی گروپ کی “میمز” اور ان کے لیکچر دیکھ کر سمجھ آگئی تھی کہ “مبارک ہو ، آپ بھی بے وقوف بنالیے گئے ہیں”
بات ہو رہی تھی میم کی کلاس مل گئی ، میم نے آکر پھر وہی سہانے خواب اور سپنے دکھانے شروع کردیئے آپ یہ ہوجائیں گے وہ ہوجائیں گے ، اور آخر میں لیکچر کے نام پر فری لانسنگ وغیرہ کی کچھ تعریفات Definitions ) پکڑا دیں یہ آپ نے یاد کرنی ہیں ، بات ختم ۔۔نہیں میم ہم تو وہ ویڈیو ۔۔۔ہاں ہاں ٹھیک ہے یہ یاد کرلو ، وہ بھی سیکھ لو گے ۔۔پھر کافی دن تھیوری وغیرہ کو دینے کے بعد ایک دن ایک باجی نے کہا کہ آج ہم سیکھیں گے ویڈیو ایڈٹنگ ۔
یہ لیں یہ لنک ہے یوٹیوب کا یہاں سے آپ مکمل سیکھ جائیں گے ۔۔لنک اوپن کیا ، وہ کسی انڈین انفلوئنسر کی کیپ کٹ capcut کی پبلک ویڈیو تھی ۔۔۔واہ واہ تالیاں۔۔۔مطلب ہم نے فی ادا کی کیونکہ ۔۔۔ہمارے فون میں یوٹیوب نہیں ہے ، اس بارے میں آپ کے زریعے پتہ چلا؟ویڈیو پرائیویٹ تھی جس تک رسائی صرف آپ کے پیڈ سٹوڈنٹس کی ہے؟ آپ دوسرے انفلوئنسرز کی ویڈیو ری کمنڈ کرنے کی اتنی فی لیتی ہیں؟چونکہ آپ لوگ ڈسکاؤنٹ فی والے سٹوڈنٹ ہیں تو اتنا ہی کیونکہ جو اصل میں سیکھتے ہیں ان کی فی تو پندرہ ہزار سے شروع ہوتی ہے، آپ لوگوں کا تو ہم نے کہا کہ چلو کوئی بات نہیں جو افورڈ نہیں کرسکتے۔۔۔
ہیں؟افورڈ ۔۔۔
باجی آپ نے بڑا سا اشتہار لگا کر اور بار بار لگا کر کہا تھا اس فی میں یہ آفر۔۔چلو جی کورس ختم ۔۔۔رکیں ایک اور احسان عظیم ۔۔
آپ زندگی بھر کے لیے ہمارے سٹوڈنٹ ہیں ، آپ کبھی بھی آکر ہم سے کوئی مسئل حل کرواسکتے ہیں ۔۔لیکن مسئلہ آئے گا کہاں سے؟جب کچھ پلے ہی نہیں پڑا تو۔۔۔کیا آپ کبھی ان کورس بیچنے والوں کے ہاتھوں سکیم کا شکار ہوئے ہیں؟؟ سکیم اس وجہ سے کہا کہ ان میں سے ۹۹٪ سکیمرز (دھوکا دینے والے) ہی ہوتے ہیں ۔۔اور باقی ۱٪ وہ آپ کی اپنی اہلیت ہے کہ آپ ان کے پیچھے بھاگ دوڑ کر کچھ سیکھ لیں۔