(+92) 321 2533925
امید بہار
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج نے "گرین پاکستان" کے نام سے ایگریکلچر کی ڈویلپمنٹ کے لیے پروجیکٹ لانچ کیا ہے جس کا مکمل کنٹرول پاک فوج کے پاس ہے !!! تفصیلات کے مطابق 1۔ بہاولپور چولستان میں پانچ لاکھ ایکڑ آباد کرنے کا پلان ہے جس میں سے دو لاکھ ایکڑ الاٹ ہو چکا ہے۔ 2۔ ھر الاٹمنٹ کم ازکم ایک ہزار ایکڑ ہے جو کہ چالیس مربع بنتی ہے۔ 3۔ پانچ لاکھ ایکڑز کو سیکٹرز A, B, C, D, E, F, G میں تقسیم کیا گیا ہے پھر ہر یونٹ چالیس مربع کے برابر بنائے گئے ہیں جس طرح ڈی ایچ اے میں سیکٹر اور پلاٹ بنائے جاتے ہیں بالکل اسی طرح یہاں بلاک بنائے گئے ہیں ۔ 4۔ پاک فوج کے زیر نگرانی انفرا سٹرکچر کی ڈویلپمینٹ ہو رہی ہے یزمان فورٹ عباس روڈ پر لنک روڈ بنائی جا رہی ہے جوکہ ہر بلاک کو لنک کرے گی۔ 5۔ پاک فوج نے چائنیز کمپنی کو سولر پاور پروجیکٹ ایوارڈ کر دیا ہے ہر بلاک تک بجلی پہنچانا ادارے کا کام ہے ہر سیکٹر کے سامنے ایک پیٹرول پمپ ایک سکول اور ایک ہسپتال پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ 6۔ ہر سیکٹر کے سامنے ایک ایگری مال بنے گا اس ایگری مال میں مختلف اقسام کی کھادیں رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گی اس مال میں دنیا کے جدید بیج بھی دستیاب ہوں گے۔ 7۔ ھر سیکٹر کے ہر ایگری مال میں دنیا کی جدید ترین زرعی مشینری دستیاب ہو گی یہ مشینری اوبر یا ان ڈرائیو کی طرز کی ایپ پر ہر زمیندار کو دی جائے گی جس سے زمیندار اپنے فون سے اپنی ضرورت کے مطابق گھر بیٹھے مشینری منگوا سکتے ہیں۔ 8۔ ہر زمیندار کو فری آف کاسٹ سیٹلائٹ لنک فون میں دیا جا رہا ہے جس سے آپ اپنی زمین دیکھ سکتے ہیں اس ڈیٹا میں ہر کھیت کے بارے میں آپ جان سکتے ہیں کہ اس میں کتنی نائٹروجن کم ہے کتنی فاسفورس کم ہے یا کتنی کھاد اور کونسی کھاد کم ہے یہاں تک کہ آپ کو ہر چار دن بعد یے رپورٹ آئے گی کہ فصل کی کتنی گروتھ ہوئی ہے اور کس کس کھیت میں کم گروتھ ہوئی ہے ؟ مزید یہ کہ اس اس کھیت میں مزید کتنا پانی اور کونسی کھاد چاہیے؟ آپ کا فون سیٹلائٹ لنک کے ذریعے مزید پانی یا کھاد کے لیے وہ جگہ ایگزیکٹ لوکیٹ کر کے دے گا۔ 9۔ فصل میں کسی بیماری کی صورت میں سیٹلائٹ لنک سے ڈرونز کے ذریعے ایگزیکٹ ٹارگٹڈ کھیت میں سپرے کی سروس دستیاب ہو گی۔ سیکٹر A کا ایگری Mall بن چکا ہے- 10۔ ہر ایگری مال میں ایک زرعی رسرچ لیب ہو گی جو کہ ہر زمیندار کو موقع پر ہر چیز کا علم اور ہر اشو کا سلوشن دے گی۔ 11۔ اس زمین کے لیے دو نہریں پلان ہوئی ہیں ایک فورٹ عباس سے ایک ہیڈ سلیمانکی سے ایک نہر زیرِ تعمیر ہے جس کا علم بہت کم لوگوں کو ہے اگلے چند دنوں میں نہر کا افتتاح آرمی چیف کریں گے۔ 12۔ اس پروجیکٹ کے لئے امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کو آن بورڈ لیا گیا ہے جن کی ایڈوائزری سے دنیا کے جدید ترین فارمز ڈویلپ کیے جا رہے ہیں پاکستان کے تمام زرعی ادارے پاک فوج نے فعال بنا کر اپنے ساتھ منسلک کر لیے ہیں تمام بیان کردہ جدید سہولیات زمینداروں کے دروازے پر پہنچائی جا رہی ہیں۔ 13۔ یہ الاٹمنٹ تیس سال کیلئے ھے یہ الاٹمنٹ صرف سی پیک سے رجسٹرڈ کمپنی کو ھو گا تین سال گریس پیریڈ ہے تیسرے سال کے بعد چودہ من گندم یا اس کے برابر فی ایکڑ سالانہ پے بیک ہے 14۔اس رقبہ پر آپ نے دو سال کے اندر اندر واٹر پایپنگ سسٹم لگانا ہے جسے اسمارٹ واٹر سسٹم کہتے ہیں- جس کی قیمت ہر دس مربع کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے ہے۔ 15- یہ جدید ترین فارمز اس دنیا کا ایک شاہکار بننے جا رہا ہے- 16۔ فارم کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار بالکل مختلف ہے اس میں نہ کوئی پٹواری نہ کوئی تحصیل دار ہے اور نہ کوئی محکمہ ہے اس کا مکمل کنٹرول پاک فوج کے زیر نگرانی ہے ۔ 17۔ اس کی الاٹمنٹ، پروجیکٹ فزبیلیٹی رپورٹ، واٹر سسٹم ٹیکنیکل پلاننگ اور منظوری تک کے اخراجات آٹھ کروڑ روپے سے بیس کروڑ روپے تک فی بلاک ہے اس میں الاٹمنٹ سے لے کر واٹر ڈیولپمنٹ تک سب شامل ہے -(ہر بلاک 40 مربعے کا ہے)۔۔" ( نوٹ: یہ تحریر X سے لی ہے)

کالم نگار : محمد رضوان خالد چوہدری
| | |
414