(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولاناخلیل الرحمٰن ڈیروی

مولاناخلیل الرحمٰن ڈیروی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/29
موضوعات
حضرت عائشہ صدیقہؓ کا عجیب خواب اور اس کی تعبیر
موطا امام مالک میں یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا:*رَأَیْتُ ثَلَاثَةَ أَقْمَارٍ سَقَطْنَ فِيْ حُجْرَتِیْ فَقَصَصْتُ رُؤْیَتي عَلٰی اَبِیْ بَکْرِ الصِّدِّیْقِ*

ترجمہ: "میں نے خواب میں دیکھا کہ تین چاند میرے حجرے میں گرے ہیں۔ میں نے اپنے خواب کا تذکرہ (اپنے والد محترم) حضرت ابو بکر صدیقؓ سے کیا۔"

طبقات ابن سعد کی روایت میں ہے کہ ابو بکرؓ نے پوچھا: تم نے اس خواب کی تعبیر کیا کی ہے؟ میں نے عرض کیا:*أُوَلتھَا وَلدھا مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ﷺ*

ترجمہ: "میں نے اپنے طور پر یہ تعبیر کی ہے کہ میرے گھر سے رسول اللہ ﷺ سے اولاد پیدا ہوگی۔"

یہ سن کر حضرت ابو بکر صدیقؓ خاموش رہے۔

پھر جب رسول اکرم ﷺ کا انتقال ہو گیا اور آپ ﷺ حضرت عائشہؓ کے حجرے میں دفن کیے گئے تو حضرت ابو بکرؓ نے (خواب کی تعبیر کے طور پر) فرمایا:*ھٰذَا اَحَدُ اَقْمَارِکِ وَھُوَ خَیْرُھَا*

ترجمہ: "تمھارے ایک چاند یہ ہیں اور یہ بقیہ چاندوں سے بہتر ہیں۔"

بعد میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ بھی حضرت عائشہ صدیقہؓ کے حجرے میں دفن ہوئے۔

مأخَذ

(موطا امام مالک، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی دفن المیت 322/1)

کالم نگار : مولاناخلیل الرحمٰن ڈیروی
| | |
39