(+92) 319 4080233
کالم نگار

ڈاکٹر طاہر اسلام عسکری

ڈاکٹر طاہر اسلام عسکری

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/29
موضوعات
تلاوتِ سورۂ کہف اور نور کی بشارت
سوال: جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت سے جو نور حاصل ہوتا ہے، اس سے کیا مراد ہے؟

جواب: حضرت ابو سعید خدری رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، أَضَاءَ لَهُ مِنَ النُّورِ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ.(السنن الكبرى للبيهقي: 6209، المستدرك للحاكم: 3392، صحيح الجامع: 6470)

جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھے، اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن کر دیا جاتا ہے۔

شارحینِ حدیث نے اس نور کے کئی مفہوم بیان کیے ہیں۔ ملا علی قاریؒ (م 1014ھ) کے نزدیک اس سے مراد دل، قبر یا حشر کا نور ہو سکتا ہے۔ (مرقاة المفاتيح: 4/1489)

امام صنعانیؒ (م 1182ھ) نے اسے نورِ قلب و بصیرت اور نورِ آخرت دونوں پر محمول کرنے کی گنجایش ظاہر کی ہے۔ (التنوير شرح الجامع الصغير: 10/349)

علامہ عبیداللّٰہ مبارک پوریؒ (م 1414ھ) نے نورِ ہدایت و ایمان کی تعبیر بھی نقل کی ہے، تاہم نور کو اس کے حقیقی معنی میں لینا زیادہ مناسب قرار دیا ہے۔ (مرعاة المفاتيح: 7/249)

حاصل یہ ہے کہ اس نور کو محض ایک معنوی کیفیت تک محدود کر دینا درست نہیں۔ بعید نہیں کہ یہ نور دنیا میں دل و نگاہ کی روشنی ہو اور آخرت میں حقیقی روشنی بن کر انسان کے کام آئے۔ اس کی اصل حقیقت اور کیفیت اللّٰہ ہی بہتر جانتا ہے۔

واضح رہے کہ روایت کے مرفوع و موقوف ہونے میں محدثین کا اختلاف ہے، تاہم حافظ ابن حجرؒ نے اسے حسن اور علامہ البانیؒ نے صحیح قرار دیا ہے۔

کالم نگار : ڈاکٹر طاہر اسلام عسکری
| | |
43