(+92) 319 4080233
کالم نگار

مفتی مبین الرحمٰن

مفتی مبین الرحمٰن

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/29
موضوعات
محبتوں سے بدلتی نفرتیں
زندگی کا ایک طویل عرصہ لوگوں کے گھریلو اور خاندانی تنازعات اور اختلافات حل کرتے کرتے بھی گزرا۔ زندگی کے ان تجربات ومشاہدات میں میں نے بارہا یہ بھی دیکھا کہ:

▪️طویل خاندانی نفرتیں محبتوں میں بدل گئیں!

▪️آٹھ دس سال تک شدید جھگڑے کے بعد میاں بیوی ہنسی خوشی رہنے لگ گئے!

▪️طویل عرصے تک رشتے توڑنے والوں میں صلح ہوگئی!

▪️بگڑی سے بگڑی اولاد والدین کی فرمان بردار بن گئی!

▪️پانچ چھ سال جھگڑنے والے بھائی ایک دوسرے کے گلے لگ گئے!

⬅️ *بگاڑ اس لیے ہے کہ:

▫️ہمارے اخلاق اچھے نہیں!

▫️ہمارا غصہ قابو میں نہیں!

▫️ہم اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے!

▫️ہم ظلم سے باز نہیں آتے!

▫️ہم صبر وتحمل سے کام نہیں لیتے!

▫️ہمیں رشتے نبھانے نہیں آتے!

▫️ہم بدگمانی کے مریض ہیں!

▫️ہم دوسروں کے ساتھ خیر خواہی کا برتاؤ نہیں کرتے!

▫️ہم زبان درازی نہیں چھوڑتے!

▫️ہمیں معاف کرنا اور درگزر کرنا نہیں آتا!

▫️ہم نظر انداز کرنے کا فن نہیں جانتے!

▫️ہم مشورہ اور استخارہ نہیں کرتے!

▫️ہم عقل وشعور کی بجائے جذبات سے کام لیتے ہیں!

▫️میاں بیوی کو ایک دوسرے کا دل جیتنا نہیں آتا !

یہ تباہی ہے، بربادی ہے، نقصان ہے اور سراسر خسارہ ہے!

⬅️ *حل یہ ہے کہ:
▪️ظلم چھوڑ دیں!

▪️اپنی غلطی تسلیم کرلیں اور ہاں دس سال کے بعد غلطی تسلیم کرنی ہو تو ابھی سے تسلیم کرلیں!

▪️غصے پر قابو رکھیں!

▪️زبان پر قابو رکھیں!

▪️بے جا ضد اور انا ترک کردیں!

▪️ہر حال میں صبر وتحمل سے کام لیں!

▪️معاف اور درگزر کردیں اور ہاں دس سال بعد صلح کرنی ہو تو ابھی سے کرلیں!

▪️مشورہ اور استخارہ کا اہتمام کریں!

▪️رشتے نبھانا سیکھیں!

▪️اپنا گمان مثبت اور اچھا رکھیں!

▪️ہمیشہ دوسروں کی خیر خواہی پیشِ نظر رکھیں!

▪️محض جذبات کی بجائے عقل وشعور اور حکمت سے فیصلہ کریں!

▪️نظر انداز کرنے کا فن سیکھیں!

▪️میاں بیوی اپنی انائیں چھوڑ کر ایک دوسرے کا دل جیتنے کی کوشش کریں!

اگر ان باتوں پر عمل کیا جائے تو اللّٰہ تعالٰی سے قوی امید ہے کہ شدید نفرتیں، طویل جھگڑے، المناک تنازعات اور افسوس ناک اختلافات بڑی حد تک ختم ہوجائیں گے اور گھر گھر محبتوں کے پھول کھلیں گے ان شاء اللّٰہ!

کالم نگار : مفتی مبین الرحمٰن
| | |
33