(+92) 319 4080233
کالم نگار

ضیاء چترالی

ضیاء چترالی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/29
موضوعات
ایک صدی کی تاریخ کے چشم دید گواہ
سعودیہ کے ممتاز عالم شیخ رشید بن محمد بن سلیمان القیسیؒ نے تقریباً 128 سال عمر پائی۔ 1298ھ میں پیدا ہوئے اور 1426ھ (2005ء) میں وفات پائی۔ انہوں نے سلطنتِ عثمانیہ اور سعودی عرب کے ادوار دیکھے اور اپنی طویل زندگی کا بڑا حصہ تدریس، علمِ دین اور عدالتی خدمات میں گزارا۔ وہ علمِ فرائض (وراثت کے شرعی احکام) کے ماہر تھے اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں قاضی کے منصب پر فائز رہے۔ میراث پر ان کی کتاب بھی شائع ہوچکی ہے۔ ان کی زندگی خطے کی ایک صدی سے زائد تاریخ اور معاشرتی تبدیلیوں کی چشم دید داستان تھی۔

ان کی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ ان کے شاگرد خالد بن محمد العبیدان نے بیان کیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ 1424ھ میں انہوں نے شیخ سے عرض کیا:’’مجھے کوئی ایسی پرانی بات سنائیے جو کتابوں میں نہ ملتی ہو۔‘‘

شیخ نے جواب دیا:’’میری طرف سے یہ بات بیان کرنا کہ آج سے تقریباً سو برس پہلے میں نے مشرق کی طرف سفر کیا تو ہندوستان تک پہنچا اور مغرب کی طرف گیا تو مراکش تک پہنچا، لیکن اس طویل سفر میں مجھے کوئی مسلمان عورت ایسی نظر نہیں آئی جس کا چہرہ کھلا ہوا ہو۔‘‘

یہ الفاظ شیخ کے طویل سفری مشاہدات اور ایک صدی پہلے کے مسلم معاشروں کے معاشرتی طور طریقوں کے بارے میں ان کی ذاتی شہادت کے طور پر نقل کیے جاتے ہیں۔

کالم نگار : ضیاء چترالی
| | |
74