(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولاناآصف ظہیر،کوہاٹ

مولاناآصف ظہیر،کوہاٹ

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/24
موضوعات
مہتمم کے کندھوں پر بھاری بوجھ ہوتاہے
مہتمم ظالم نہیں ذمہ دار :
آج کل مدارس کے ماحول میں ایک عجیب مزاج بن گیا ہے کہ جہاں کہیں تھوڑی سی سختی ہو، تھوڑا سا نظم کی بات ہو، فوراً زبان پر آ جاتا ہے کہ مہتمم ظالم ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مہتمم ظالم نہیں ذمہ دار ہے۔ذمہ داری کا بوجھ کیا ہوتا ہے یہ صرف مہتمم ہی جانتا ہے ،اساتذہ کی تنخواہیں۔ طلبہ کا نظم۔ مدرسہ کا خرچہ۔ عوام کا اعتماد اہل خیر کا حساب اور ہر لمحہ جواب دہی کا خوف۔ یہ سب بوجھ اس ایک شخص کے کندھوں پر ہوتا ہے جسے ہم مہتمم کہتے ہیں اگر وہ نرمی کرے تو نظم بگڑتا ہے اور اگر سختی کرے تو ظالم کہلاتا ہے۔

لیکن اس سچ کے ساتھ ایک دوسرا سچ بھی ہے جس سے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔مہتمم ہونا صرف عہدے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک بڑی امانت ہے۔بعض اوقات منصب اہتمام پر فائز افراد مخلص اور باصلاحیت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے صرف خوشامدی اور چاپلوس لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں جس سے اخلاص کے ساتھ کام کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔

یاد رکھیے!
اداروں کی ترقی خوشامد سے نہیں بلکہ اخلاص امانت داری اور باہمی اعتماد سے ہوتی ہے

افسوس کہ بعض مہتمم صاحبان منصب اہتمام کو امانت سمجھنے کے بجائے اپنی ذاتی پسند خوشامد اور چاپلوسی کو ترجیح دیتے ہیں جو شخص مخلص لوگوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے اور خوشامدیوں کو سر پر بٹھاتا ہے وہ ادارے کی ترقی نہیں بلکہ اس کے زوال کا راستہ ہموار کرتا ہے۔

قرآن کریم کا حکم ہے:اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے اہل کو پہنچاؤ،مہتمم کے لیے سب سے بڑی امانت یہی ہے کہ وہ ہر استاد ،ہر طالب علم اور ہر کارکن کے ساتھ انصاف کرے جس استاد میں اخلاص ہے صلاحیت ہے وہ مدرسے کی جان ہے اسے نظرانداز کر کے خوشامدی کو آگے بڑھانا امانت میں خیانت ہے،اسی طرح اساتذہ کے لیے بھی ایک پیغام ہے مہتمم کی ہر سختی کو ظلم نہ سمجھیں بہت سے فیصلے مجبوری میں ادارے کی مصلحت میں کیے جاتے ہیں جو سامنے نظر نہیں آتے، مہتمم کی قدر کریں اس کے بوجھ کو سمجھیں اور اس کے ساتھ مخلصانہ تعاون کریں۔

اصل کامیابی اسی میں ہے کہ مہتمم بھی اپنے منصب کو غرور نہ سمجھے بلکہ امانت سمجھے اور استاد بھی مہتمم کو ظالم نہ سمجھے بلکہ ذمہ دار سمجھے جب دونوں طرف اخلاص صبر اور اعتماد آ جائے گا تو مدرسہ ترقی کرے گا،اورمدرسہ خیر و بھلائی کا ذریعہ بنے گا ان شاءاللہ تعالیٰ،اللہ تعالیٰ کے ہاں منصب نہیں کردار اور اخلاص دیکھا جائے گا۔اللہ تعالی ہمیں عہدے کے غرور خوشامد پسندی اور ناانصافی سے محفوظ رکھے اور ہر ذمہ دار کو امانت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

کالم نگار : مولاناآصف ظہیر،کوہاٹ
| | |
51    
جامعه بنوریه عالمیه

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والے کالمز نیک نیتی ا، رواداری ، باہمی ہم اہنگی اور اسلامی معلومات کے تناظر میں ہوتے ہیں ، کسی فرد یا گروہ کی دل آزاری قطعا پیش نظر نہیں ہوتی ہے ، کالمز مقررہ کونسل سے نظر ثانی کے بعد قابل اشاعت ہوتے ہیں ، لیکن ایک تحریر کسی کالم نگار کے سوچ کا آئنہ ہوتی ہے جس سے ادارے یا کسی بھی فرد کو اختلاف رائے کا حق ہے ۔

مزید پڑہیں
سوشل میڈیا

فالو ، شیئر ، سبسکرائب، لائک

خط و کتابت

جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی پاکستان ، پی او باکس نمبر 10698.

Visit Website
Google Map
Save Contact