(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولاناجمیل الرحمن عباسی

مولاناجمیل الرحمن عباسی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/23
موضوعات
تاریخ کے دو کردار۔۔۔ دومنظر نامے
حضرت سیدنا عمربن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ اور ہشام بن عبدالملک تاریخ کے دو مشہور کردار گزرے ہیں، دونوں کو لاکھوں مربع میل پر حکومت کرنے کا موقع ملا، مراکش اور اسپین سے لے کر کاشغر اورافغانستان تک انہی کی فرمانروائی کا سکہ چل رہا تھا

لیکن

تاریخ کے صفحات پر دونوں کے کارناموں کی حیثیت الگ الگ نظر اتی ہے۔

حضرت عمر بن عبدالعزیز کو صرف دو سال تین ماہ حکومت کرنے کا موقع ملا

اور

ہشام بن عبدالملک 19 سال سے زائد آدھی دنیا کے سیاہ و سفید کا تنہا مالک رہا۔

حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مختصر عرصہ میں وہ یادگار کارنامے سرانجام دیے جس پر اسلامی تاریخ آج تک ناز کرتی آرہی ہے، انہوں نے پچھلے 40 سال کی خرابیوں کی یکسر اصلاح فرما دی تھی ،ان کے عہد میں اسلام کی شان و شوکت اور عظمت دلوں میں گھر کر گئی تھی ،علماء کو عزت ملی ،مسجدوں کی رونق دو بالا ہوئی، انصاف کا بول بالا ہوا اور خلفائے راشدین کے زمانہ کی پھر سے یادیں تازہ ہو گئیں۔

انہوں نے دنیا کی زیب و زینت اور عیش و عشرت کی بجائے اپنی اور اپنی اولاد کی آخرت سنوارنے کو ترجیح دی اور ایسا بھی ہوا کہ عید کے روز بھی وقت کے وہ اتنے بڑے حاکم اور اس کے بچے پرانے کپڑے پہن کر عید گاہ جاتے ہوئے نظر آئے

اس کے مقابلہ میں ہشام بن عبدالملک کے قریبا 20 سالہ(105ھ سے 125ھ تک) دورِ اقتدار پر نظر ڈالیں تو اس کا داغدار کردار اس کی زندگی پر آج تک ایک دھبہ ہے، علماء و مشائخ سے ٹکراؤ، ان کا قتل عام، بدمعاشوں اور غنڈوں کی بالاتری اور سب سے بڑھ کر ناجائز طریقے سے بے بہا دولت جمع کرنے کی حرص۔

ہشام کا عبرت ناک انجام بھی تاریخ نے نوٹ کیا ہے ، موت کے وقت اس نے کوئی چیز مانگی مگر اس کی بھتیجے ولید بن یزید کے اہل کاروں نے نہ دی ، اس کو غسل دینے کے لیے پانی گرم کرنا تھا مگر کسی نے لکڑی بھی نہ دی ، کفن کے لیے کپڑا بھی اس کے غلام نے دیا اور پھر کئی سال بعد عباسیوں کے دور حکومت میں ہشام کی لاش کے ساتھ جو حرکتیں کی گئیں وہ بھی تاریخ کا المناک پہلو ہے۔

بہرحال یہ عبرت کے بہت سے سبق اپنی جگہ مگر اس وقت ہمارے سامنے ان مذکورہ بالا دونوں کرداروں کی اولاد کا مستقبل ہے

ملاحظہ فرمائیے اور جو درس حاصل کرنا ہے خود ہی کرلیجئے۔

جب حضرت سیدنا عمر بن العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہوا تو انہوں نے وراثت میں صرف 17 دینار چھوڑے ، ان میں سے دو دینار سے قبر کے لیے جگہ خریدی گئی ، پانچ دینار کفن پر خرچ ہوئے اور 10 دینار ان کے 11 بیٹوں میں تقسیم کیے گئے ، اس طرح ہر بیٹے کو صرف نو درہم ملے ، وراثت کا یہ معمولی سا حصہ ان شہزادوں کو ملا جن کے والد عرب اور عجم کے عظیم الشان حاکم رہے تھے

مگر

ان کی اولاد میں تقسیم ہونے کے لیے دنیا میں صرف 100 درہم جن کے حصہ داروں کی تعداد گیارہ ہے۔

ان کے مقابلہ میں ہشام بن عبدالملک کی جائیداد پر نظر ڈالیے، اس کے بھی 11 بیٹے تھے اور ہر بیٹے کو 10 لاکھ درہم ملے

اور

ظاہر ہے کہ یہ بھی وہ جائیداد تھی جو ولید بن یزید(نئے حاکم) کے قبضہ سے رہ گئی تھی۔

اب وقت کا ایک اور منظر دیکھیے کہ ایک موڑ ایسا بھی آیا اور چشمِ فلک نے یہ عبرت ناک نظارہ کیا کہ ایک موقع پر حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے ایک صاحبزادہ نے جہادی مہم کے لیے ایک سو گھوڑے عطیہ کیے

اور

ہشام بن عبدالملک کے ایک بیٹے کو ایک موقع پر زکٰوۃ مانگتے دیکھا گیا۔

مأخَذ

[مختلف کتبِ تاریخ سے اخذ]

کالم نگار : مولاناجمیل الرحمن عباسی
| | |
50     0