۱۔زندگی میں سب کچھ سیکھو یا نہ سیکھو،لیکن لوگوں کو پہچاننا ضرور سیکھو کیونکہ اکثرجیسے نظر آتے ہیں، ویسے ہوتے نہیں۔ندگی ہمیں بہت سے سبق سکھاتی ہے، لیکن سب سے اہم سبق لوگوں کو پہچاننا ہے۔ ہر مسکرانے والا شخص ہمارا خیرخواہ نہیں ہوتا، اور نہ ہی ہر میٹھی بات کرنے والے کے دل میں ہمارے لیے سچی محبت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھتے ہیں، مگر ان کے دل میں کچھ اور ہوتا ہے۔ اس لیے زندگی میں ہر کسی پر فوراً بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ لوگوں کو ان کے الفاظ سے نہیں، ان کے کردار اور عمل سے پہچاننا چاہیے۔ کیونکہ چہرے اکثر دھوکا دے جاتے ہیں، مگر کردار ہمیشہ حقیقت بتا دیتا ہے ۔
۲۔آج کے طالب علم کو صرف معلومات دینے والا استاد نہیں چاہیے، کیونکہ یہ تو مطالعہ سے پتہ چلتا ھے بلکہ ایسا استاد چاہیے جو اس کی بات توجہ سے سنے، عزت دے، سمجھائے، اس کی طرف علم اور فیض کو منتقل کریں،اس کی اچھی تعلیم وتربیت اور اصلاح کریں، اس کو معاشرے کا کامل فرد بنانے کی فکر کریں،اس کو اپنا بیٹا سمجے،حوصلہ بڑھائے، انصاف کرے، صبر اور برداشت سے رہنمائی کرے، اس کے خامیوں کو دور کریں نیز استاد اپنے کردار و گفتار سے مثال اورعملی نمونہ بنے جبکہ شاگرد کو اسلامی معاشرے کے لئے مثال ونمونہ بنائیں،اچھے استاد سبق مکمل کرتے ہیں،بہترین استاد سیکھنے والے تیار کرتے ہیں۔
۳۔مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رحمہ اللّٰہ تعالیٰ بہت زور دیتے تھے کہ جس طرح بولنا سیکھنے کی چیز ہے، اسی طرح خاموش رہنا بھی سیکھنا پڑھتا ہے. اور فرماتے کہ بولنا سیکھنے میں چند سال لگتے ہیں، لیکن خاموشی سیکھنے کے لیے کافی وقت لگانا پڑتا ہے۔اگلا جملہ بڑے پیار سے فرماتے کہ مولوی صاحب بولنا آسان ہے، لیکن خاموش رہنا بہت مشکل ہے۔
۴۔تدریس ایک عظیم اور باحکمت پیشہ ہے، جس میں استاد کا مقصد صرف معلومات منتقل کرنا نہیں، بلکہ طالب علموں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں بہترین انداز میں سکھانا ہوتا ہے۔ جدید اور روایتی دونوں طرزِ تعلیم میں بورڈ (بلیک بورڈ / وائٹ بورڈ) کو ایک بنیادی اور انتہائی مؤثر تدریسی ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے۔ بورڈ پر پڑھانے سے نہ صرف تدریسی عمل آسان اور دلچسپ ہو جاتا ہے، بلکہ بہتر افہام و تفہیم کے ساتھ بچوں کی علمی و ذہنی نشوونما پر بھی گہرے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔