(+92) 319 4080233
کالم نگار

مولاناجمیل الرحمن عباسی

مولاناجمیل الرحمن عباسی

پروفائل | تمام کالمز
2026/11/23
موضوعات
سندھ کےایک عباسی حکمران کا زریں حکم نامہ
سندھ کےمختلف خطوں میں ایک عرصہ تک عباسی خانوادہ کی حکومت رہی ہے۔

چنی خان عباسی کی اولاد میں سے[داؤد خان اور اس کے بھتیجے ابراہیم عرف کلہوڑے خان] میں اختلاف کےباعث عباسی خانوادہ دوشاخوں میں بٹ گیا اور داؤد خان کو سندھ چھوڑدینامناسب لگا، بعد میں داؤد خان کی اولاد بہاولپور کی بنیاد رکھ کر اس خطہ پر بڑی شوکت کےساتھ فرمانروائی کرتی رہی اور کلہوڑاخان کی اولاد قریبا 80 سال سندھ پرحکمران ری ہے۔

عباسی خانوادہ کی ان دونوں شاخوں [کلہوڑوں اور داؤدپوتوں] کی بابت غلام رسول مہر صاحب نے لکھا " (سابقہ دلائل کی روشنی میں)ہم کہہ سکتےہیں کہ یہ دونوں خاندان یعنی دادپوترے اور کلہوڑے یقینا عباسی تھے لیکن یہ اپنےشجرے کو محفوظ نہ رکھ سکے،ابتداء میں تحفظ کےاہتمام کااحساس ہی نہ ہواہوگا اورحصولِ عظمت کےبعد ضرورت پیش أئی تو حفظ کےأسباب ناپید ہوچکےتھے۔

سندھ کےکلہوڑےحکمرانوں میں میاں غلام شاہ عباسی[بانی:حیدرآباد، وفات: اگست 1772ع،تدفین:حیدرآباد] کےعہدِ حکومت کو نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے، ان کےحسنِ انتظام کی وجہ سے افغانستان کےبادشاہ احمد شاہ ابدالی رحمۃ اللہ علیہ نے 1767ع میں ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کی حکومت بھی میاں غلام شاہ عباسی کو سونپ دی تھی [اس زمانہ میں بہاولپورپرنواب مبارک خان عباسی(وفات 1772،تدفین : قبرستان ملوک شاہ بہاولپور) حکمران تھے،میاں غلام شاہ صاحب ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے نظم و نسق کے لیے تشریف لائے تو نواب مبارک خان عباسی سے ملاقات کا بھی اشتیاق ظاہرکیا، دونوں کی ملاقات علی پور کےمقام پر ہوئی اور دونوں نےایک دوسرےکو بےحد نفیس اور بےشمار تحفےدییے۔

آمدم برسرِ مطلب!
انہی سندھ کےکلہوڑےحکمران میاں غلام شاہ عباسی کی خدمت میں سندھ کے نامور عالم مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی نے خط لکھا اور انہیں لوگوں میں رائج خلافِ شرع امورکی طرف توجہ دلائی،مخدوم صاحب کی تجویز کےمطابق میاں صاحب نے 1759ع کو درج ذیل فرمان تمام پردازانِ حکومت کے نام جاری کردیا۔

1… ایامِ محرم میں ماتم کرنے اور تابوت نکالنے کو روکا جائے۔

2… تمام نشہ أورچیزوں کے استعمال سے منع کیاجائے۔

3… جاندارچیزوں کی تصویریں نہ اتاری جائیں۔

4… ڈاڑھی مٹھی بھر چھوڑکرترشوائی جائے اور منڈانےکی اجازت کسی کو نہ دی جائے۔

5… تعزیت کےوقت مردوں اور عورتوں کو چیخ کر رونے اور نوحہ کرنے سے روکا جائے ،

6… مسلمانوں کو نماز، روزے اور تمام مالی و بدنی عبادت کی پابندی پر متوجہ کیا جائے

7… ہندوؤں کو حکم دیا گیا کہ دوکانوں، بازاروں اور کوچوں میں گھٹنے ننگے نہ کریں ،

ہولی ،گانے بجانے اور ڈھول سے باز رہیں،

اور

بتوں کے سامنے اور دریا، سمندر کو علی الاعلان سجدے نہ کریں۔

مأخَذ

(تاریخ سندھ ،جواہرعباسیہ سے ماخوذ)

کالم نگار : مولاناجمیل الرحمن عباسی
| | |
63