بہاولپور کے ڈاکٹر اسامہ منیر جنہوں نےدل کی انتہائی تنگ شریانوں کے علاج میں جدید " ROTA " پروسیجر کے ذریعے بغیر اوپن ہارٹ سرجری نمایاں کارکردگی دکھا کر دینا کو حیران کردیا .
پاکستان کے شہر بہاولپور سے میڈیکل کی دنیا میں ایک ایسی خبر جس نے دل کے پیچیدہ امراض کے علاج میں جدید طبی مہارت کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے اور پاکستان کا سر فخر سے پوری دنیا میں بلند کردیا .
بہاولپور کے پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے وابستہ ڈاکٹر اسامہ منیر نے ROTA پروسیجر کے ذریعے پیچیدہ کیسز کے علاج میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہےاور محض ایک دن میں آٹھ لوگوں کے دل کی بند شریانیں بغیر اوپن ہارٹ سرجری کھول کر دینا کو حیران کردیا .
دل کی شریانوں میں جب کیلشیم کی سخت تہہ جم جائے اور خون کی روانی متاثر ہونے لگے تو ایسے مریضوں کا علاج انتہائی مہارت اور احتیاط کا تقاضا کرتا ہے۔ بعض پیچیدہ کیسز میں روایتی طریقوں سے شریان کو کھولنا مشکل ہو جاتا ہے مگر الله کی مدد سے ڈاکٹر اسامہ نے ایسے مریضوں کو امید کی ایک نئی کرن دکھادی۔
میڈیکل میں ROTA ایک جدید طریقۂ علاج ہے جس میں ایک مخصوص آلے کی مدد سے دل کی شریانوں میں موجود سخت کیلشیم کو کم کیا جاتا ہے، تاکہ خون کی روانی بحال کرنے اور ضرورت پڑنے پر اسٹنٹ لگانے میں مدد مل سکے۔ یہ طریقہ عموماً کیتھیٹر کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، اس لیے روایتی اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر بھی بعض پیچیدہ شریانوں کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر اسامہ منیر جیسے ماہرین کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور جدید طریقۂ علاج میں مہارت قابلِ تحسین ہے۔ ایسے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ پاکستان میں جدید طبی سہولیات کو مزید فروغ ملے اور مریضوں کو اپنے ہی ملک میں بہتر علاج میسر آ سکے۔