(+92) 319 4080233
کالم نگار

-ایک قاری کاانتخاب

-ایک قاری کاانتخاب

پروفائل | تمام کالمز
2026/10/14
موضوعات
رب کی قدرت کا عجیب ترین کرشمہ
تین فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں سے بچ کر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دوسری جانب سے آنے والے فوجیوں نے بھی انہیں گھیر لیا۔ یوں وہ چاروں طرف سے محاصرے میں آگئے اور فرار کا راستہ تقریباً ختم ہوگیا۔ان میں سے ایک نوجوان کسی طرح نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ باقی دو نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کرتے ہوئے ہاتھ بلند کر دیئے۔ انہیں یقین تھا کہ اب گرفتاری پکی ہے۔

مگر اللہ پاک کی قدرت نے وہ کرشمہ دکھایا کہ جس نے سب کو حیران کر دیا۔ صبح سے اب تک سب ششدر ہیں کہ یہ کیسے ہوگیا۔ صارفین اسے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا نمونہ قرار دے رہے ہیں۔ ہوا اس طرح کہ مسلح دجالی فوجیوں کا ایک دستہ ان دونوں نوجوانوں کے بالکل قریب سے گزرا۔ ویڈیو میں فوجی اردگرد تلاش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، مگر دونوں نوجوان ان کی نظروں سے اوجھل رہے۔ حالانکہ وہ بالکل ہی ان کے سامنے ہاتھ بلند کرکے کھڑے ہیں۔ سرنڈر ہوکر۔ مگر دجالی فوجیوں کو کچھ سجھائی نہیں دیا۔فوجی گزر گئے… نوجوان وہیں موجود رہے… نہ گرفتاری ہوئی، نہ پوچھ گچھ، نہ کسی نے انہیں پکڑا۔ بلکہ وہ فوجیوں کو نظر ہی نہیں آئے۔

اگر اس منظر کی سی سی ٹی وی کیمرے سے بننے والی ویڈیو سامنے نہ آتی تو شاید کوئی یقین ہی نہ کرتا۔ مگر ویڈیو میں سارا منظر محفوظ ہے۔بسا اوقات انسان اپنی آنکھوں سے ایسا منظر دیکھتا ہے جس کی تمام تفصیلات اور حقیقت وہ خود بھی بیان نہیں کر پاتا۔ اہل ایمان ایسے مواقع پر اللہ کی قدرت اور حفاظت کو یاد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:ترجمہ: ’’اور ہم نے ان کے آگے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار بنا دی، پھر ہم نے انہیں ڈھانپ دیا، پس وہ دیکھ نہیں سکتے۔‘‘ (سورۃ یٰسین: 9)

اور ہجرت کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے اپنے یار غار سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:﴿لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا﴾(التوبہ: 40)

’’غم نہ کرو، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔‘‘

جب بندہ بے بسی کی آخری حد تک پہنچ جاتا ہے تو اللہ کی مدد وہاں سے آتی ہے جہاں انسان کا گمان بھی نہیں ہوتا۔ اللہ پھر جس کی حفاظت فرمائے، اسے دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ وہ دشمن کو دن کی روشنی میں بھی اندھا کر دیتا ہے۔ جیسے کہ آپ ویڈیو میں دیکھ رہے ہیں۔

مأخَذ

سوشل میڈیا سے انتخاب

کالم نگار : -ایک قاری کاانتخاب
| | |
61