(+92) 319 4080233
کالم نگار

محمداخترمعاویہ

محمداخترمعاویہ

پروفائل | تمام کالمز
2026/09/20
موضوعات
افغانستان: 56 بچوں کے والد محمد صادق پریشان
افغانستان کے ولایت روزگار سے تعلق رکھنے والے محمد صادق کے گھر میں بچوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ چار شادیوں کے بعد اب انہیں اصل چیلنج کا اندازہ ہونے لگا ہے۔

محمد صادق کا کہنا ہے کہ 56 بچوں کی تعلیم، خوراک، لباس اور دیگر ضروریات پوری کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

56 بچوں کو اسکول بھیجنا ہو، کھانا کھلانا ہو یا گھر کے اخراجات پورے کرنے ہوں، ہر کام اب باقاعدہ ایک الگ منصوبہ بندی کا تقاضا کرتا ہے۔

محمد صادق کو اب احساس ہو رہا ہے کہ شادی کرنا شاید آسان مرحلہ تھا، لیکن 56 بچوں کی پرورش اصل امتحان ہے۔

محمد صادق چار گھروں کے معاملات اور 56 بچوں کی ذمہ داریوں کے درمیان اس قدر مصروف ہیں کہ شاید اب ان کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ گھر میں کچھ عرصے کے لیے ’’خاندانی اضافہ‘‘ روک دیا جائے۔ سوشل میڈیا صارفین نے محمد صادق کی صورتحال پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ 56 بچوں کے بعد انہیں اب خاندان نہیں بلکہ ایک مکمل ادارہ چلانے کے لیے بجٹ درکار ہے۔

مأخَذ

سوشل میڈیا سے انتخاب

کالم نگار : محمداخترمعاویہ
| | |
69