(+92) 319 4080233
کالم نگار

اعجاز حسین عباسی

اعجاز حسین عباسی

پروفائل | تمام کالمز
2026/07/12
موضوعات
امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا نماز کی طاقت کا اعتراف
مشہور امریکی صحافی اور مصنف ٹکر کارلسن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے ایک بہت ہی متاثر کن تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار وہ مشرق وسطیٰ کے سفر پر تھے اور ایک بڑے سے جہاز میں سوار تھے۔ رات کا وقت تھا اور جہاز کے تمام مسافر سو رہے تھے۔ اس خاموشی میں انہوں نے دیکھا کہ ایک معمر شخص، جو حلیے سے پاکستانی یا جنوبی ایشیائی لگ رہے تھے، اپنا مصلیٰ بچھائے بڑے سکون سے نماز پڑھ رہے ہیں۔

ٹکر کہتے ہیں کہ ماضی میں وہ اسلام کے بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے تھے، لیکن اس منظر نے انہیں سوچنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے سوچا کہ ایک ایسا شخص جو سب کی نظروں سے دور، تنہائی میں اپنے خدا کے سامنے جھک رہا ہے اور اس بات کا اعتراف کر رہا ہے کہ وہ خود کچھ نہیں ہے بلکہ اصل طاقت خدا کی ہے، وہ میرا دشمن کیسے ہو سکتا ہے؟ ان کا ماننا ہے کہ یہ عاجزی اور یہ تسلیم کرنا کہ "میں سب کچھ نہیں جانتا اور میں نامکمل ہوں" انسان کی سب سے بڑی سچائی ہے۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ انہیں ایسے لوگ ان سیاستدانوں سے کہیں بہتر لگتے ہیں جو خود کو خدا سمجھتے ہیں اور اقتدار کے نشے میں چور ہیں۔ ٹکر کے مطابق جو لوگ کسی اعلیٰ طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے سامنے سر جھکاتے ہیں، وہی اصل میں ہمارے ساتھی ہیں۔

اپنی گفتگو کے دوران ٹکر نے عیسائی چرچ چھوڑنے کی وجہ بھی بیان کی۔ وہ بتاتے ہیں کہ کرونا کے دوران جب ان کے چرچ کی خاتون پادری نے یہ کہا کہ وہ موت کے ڈر سے عبادت گاہ نہیں کھول سکتیں، تو انہیں شدید دھچکا لگا۔ ٹکر کا کہنا ہے کہ مذہب کا تو بنیادی مقصد ہی یہ ہے کہ انسان موت کے خوف سے آزاد ہو جائے۔ جب چرچ کی قیادت ہی موت سے ڈرنے لگی تو انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر چرچ جانا چھوڑ دیا۔

آخر میں وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانوں یا سیاستدانوں کی پوجا کرنا غلط ہے کیونکہ کوئی بھی انسان کسی دوسرے کو نجات نہیں دلا سکتا۔ دنیا میں برائی جتنا بھی سر اٹھا لے، جیت آخر کار خدا ہی کی ہوگی کیونکہ وہی سب سے زیادہ طاقت ور ہے۔

مأخَذ

https://youtu.be/WwD5ZtKVas0?si=3P20N8uDX6HfWVno اس لنک پر یہ گفتگو ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

کالم نگار : اعجاز حسین عباسی
| | |
45