(+92) 319 4080233
کالم نگار

محمدسہیل کھتری

محمدسہیل کھتری

پروفائل | تمام کالمز
2026/06/08
موضوعات
چار عظیم نعمتیں
انسان دن3یا میں بہت سی چیزوں کا طلب گار ہوتا ہے، مگر اگر اللہ تعالیٰ اسے چار نعمتیں عطا فرما دے تو اس کی دنیا بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی کامیاب ہو جاتی ہے۔ یہ چار نعمتیں ہیں: دل کا سکون، خوشحالی و برکت، کامل ہدایت اور حسنِ خاتمہ۔

1۔ دل کا سکون (اطمینانِ قلب)
دل کا سکون اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مال و دولت، جاہ و منصب اور دنیا کی آسائشیں بھی اس نعمت کا بدل نہیں بن سکتیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ "خبردار! اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔"(سورۃ الرعد: 28)

جس دل کو اللہ کا ذکر نصیب ہو جائے، اسے حقیقی سکون مل جاتا ہے۔

2۔ خوشحالی اور برکت
صرف مالداری کامیابی نہیں بلکہ مال، عمر، اولاد، علم اور وقت میں برکت اصل کامیابی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ

"اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے۔"(سورۃ الأعراف: 96)

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: "تقویٰ رزق میں وسعت اور زندگی میں برکت کا سبب بنتا ہے۔"اس لیے اللہ تعالیٰ سے ایسی خوشحالی مانگنی چاہیے جو حلال ہو، اور ایسی برکت جو دنیا و آخرت میں نفع بخش ہو۔

3۔ کامل ہدایت اور اللہ کی رضا:
ہدایت تمام نعمتوں کی بنیاد ہے۔ ہدایت کے بغیر مال، علم اور طاقت بھی انسان کو نجات نہیں دے سکتے۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دعا سکھائی:اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ "ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔"(سورۃ الفاتحہ)

اللہ والوں کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی تھی کہ ان کا ہر قدم اللہ کی رضا کے مطابق ہو۔ 4۔ حسنِ خاتمہ:
مومن کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس کی زندگی ایمان پر گزرے اور موت بھی ایمان پر آئے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ"تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔"(آل عمران: 102)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"اعمال کا اعتبار خاتمے پر ہے۔"(صحیح بخاری)

اس لیے ہر وقت حسنِ خاتمہ کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔

جامع دعا:
اے اللہ! ہمیں دل کا سکون عطا فرما، ہمارے رزق، عمر، علم اور اولاد میں برکت عطا فرما، ہمیں کامل ہدایت اور اپنی رضا نصیب فرما، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، اور ہمارا خاتمہ ایمان، تقویٰ اور حسنِ خاتمہ پر فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

یہ چار نعمتیں اگر کسی انسان کو مل جائیں تو وہ حقیقت میں دنیا و آخرت کا کامیاب انسان بن جاتا ہے: اطمینانِ قلب، خوشحالی و برکت، کامل ہدایت اور حسنِ خاتمہ۔

مأخَذ

سوشل میڈیا سے انتخاب

کالم نگار : محمدسہیل کھتری
| | |
36