(+92) 319 4080233
کالم نگار

سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی

سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی

پروفائل | تمام کالمز
2026/06/07
موضوعات
اصل وقت کی تقسیم
فجر ، ظہر ، مغرب ، عشاء اور تہجد کیا ہیں ۔۔۔؟

اصل وقت ازل سے ابد تک کا زمانہ ہے ۔ ازل میں نورِ خداوندی حجابِ محمود کے پردے سے نکل کر ابد کی مسافتوں کو طے کرتے ہوئے مقامِ ابدیت پر جلوہ افروز ہوا ۔ پردۂِ عدم سے نکل کر پردۂِ ظاہر پر ظہور پذیر ہوا ۔

ازل سے ابد تک اللہ تعالیٰ کے نور کا پھیلاؤ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ازل سے ابد تک کے زمانے کو مختلف اوقات میں تقسیم کیا ہے ۔ ان کے نام فجر ، ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء اور تہجد بیان کیے گئے ہیں ۔

تہجد زمانۂِ ازل کی وہ گھڑی ہے جس لمحے نورِ خداوندی ، ذاتِ باری تعالیٰ کے اذن پر پردۂِ عدم سے نکل کر لوحِ محفوظ پر اپنی شانوں کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ تہجد کے مقام پر ذاتِ مطلق کا امر ، اپنے نور پر نزول کرتا ہے ۔

اللّٰہ ذوالجلال والاکرام کے امر و حکم پر نور اپنی صفات کو ظاہر کر دیتا ہے اور زمانے کے تمام ادوار فجر ، ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء سے گزر کر مقامِ معبودیت سے مقامِ عبدیت میں جلوہ افروز ہوتا ہے ۔ تا کہ نور کے ذرّے ذرّے کی نظر ذاتِ مطلق کو پہچان کر اس کی خالقیت اور ربوبیّت کا اقرار کرے اور نور کی صفات کے کمالات کو دیکھ کر امرِ الہیہ کے امور کی حکمتوں کا اعتراف کرے ۔

مأخَذ

سوشل میڈیا سے انتخاب

کالم نگار : سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی
| | |
23