ایک سوال :
جمعیت_علمائےاسلام #مدارس_عربیہ_اسلامیہ سے وابستہ افراد کہاں کہاں آپکو ملیں گے ؟
آپکو تبلیغی جماعت میں ملیں گے ۔ آپکو مدرسے کے طالب علم ملیں گے ۔ آپکو کسان ملیں گے ۔ آپکو رکشے چلانے والے ملیں گے ۔ آپکو مدرسے میں پڑھانے والے ملیں گے ۔ اسکول ٹیچر ملیں گے آپکو قرآن مجید پڑھانے والے قاری ملیں گے ۔آپکو ریڑھی بان ملیں گے۔
کیا مدارس عربیہ یا جمعیت علماء اسلام سے وابستہ افراد آپکو بڑے بڑے افیسران ملیں گے بالکل نہیں۔ کیا آپکو جمعیت علماء اسلام مدارس عربیہ سے وابستہ افراد فوج میں جنرل کرنل آئی ایس آئی کے بڑے افیسران ملیں گے بالکل نہیں۔کیا مدارس عربیہ یا جمعیت علماء اسلام سے وابستہ افراد سی ٹی ڈی میں کوئی ملازم یا محکمہ پولیس میں کوئی سرکاری افیسران ملیں گے بالکل نہیں ۔کیا جمعیت علماء اسلام مدارس عربیہ سے وابستہ افراد آپکو ججز چیف جسٹس ملیں گے بالکل نہیں ۔کیا مدارس عربیہ جمعیت علماء اسلام سے وابستہ افراد پاکستان کے سرکاری ادارے اسٹیبلشمنٹ ججز عدالت قانون وکلاء میں ملیں گے بالکل نہیں ۔آج کے مدارس عربیہ اور جمعیت علمائے اسلام کہاں کھڑے ہیں ۔ ؟کیا آج کی جمعیت علمائے اسلام ، اور مدارس عربیہ 2026 ۔ 2027 میں اپنے کارکنان اور طلباء کو وہ علوم ہنر داؤ پیج چیلنج اسکلز سیکھا رہے ہیں جو 2040 میں ان کے سامنے روز روشن کی طرح کھڑے ہیں ؟
مُجھے تو دور دور تک نظر نہیں آرھا کیا آپ کو نظر آرھا ھے؟ جلد آنکھیں کھولیں بہت دیر ھونے والی ھے۔