(+92) 321 2533925

مولانا نعمان نعیم

پس منظر
مفتی نعمان نعیم پاکستان کے جید اور باثر عالم دین مفتی محمد نعیم رحمہ اللہ کے بڑے صاحبزادے ہیں ۔ محترم مفتی محمد نعیم رحمہ اللہ کا شمارمملکت پاکستان کے صفِ اول کے بااثر علماء میں ہوتا ہے ۔
مفتی نعمان نعیم پاکستان کے مشہور مذہبی اسکالر، رہنما اور مبلغ ہیں۔ اپنے والد کی وفات کے بعد سے تاحال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، مدارس دینیہ کا نمائندہ بورڈ مجمع العلوم الاسلامیہ کےموجودہ نائب صدر ہیں ، اس کے علاوہ کئی مشہور اداروں کے مدیر اور مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ دین ِ اسلام کی تبلیغ اور ترویج کی غرض سے کئی ممالک کے تعلیمی اور تبلیغی دورے اور اسفار بھی کرچکے ہیں ، سوسائٹی کی اصلاح اور امن و امان کے قیام کے لیے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز اور سیمینارز میں بحیثیت اسلامک اسکالر کے تعلیم ، معیشت ، صحت، ملکی امن وسلامتی ، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے پر تقریریں اور لیکچرز دیتے ہیں۔
تعلیم
مفتی نعمان نعیم نے اپنی ابتدائی اور اعلیٰ دینی تعلیم جامعہ بنوریہ عالمیہ سے حاصل کی ، جہاں انہوں نے قرآنی علوم ، حدیث اور فقہ اسلامی میں مہارت حاصل کی اور 2005ء میں درس ِ نظامی سے فارغ التحصیل ہوئے۔علم ِ دین کورس کی تکمیل کے بعد 2006ء میں اسی ادارے سے فقہ میں تخصص کیا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کراچی بورڈ سے مکمل کی ۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ قرآن وسنۃ سے ماسٹر ڈگری امتیازی نمبرات کے ساتھ حاصل کی۔ 2016ء تا 2018ء وفاقی اردو یونیور سٹی سے ایم فل کی تعلیم مکمل کی اور حال ہی میں فاقی اردو یونیوسٹی ہی سے پی ایچ ڈ ی کی ڈگری حاصل کی۔اس مقصد کے لیےانہوں نے "دینی و عصری نظام تعلیم ایک جائزہ" کے عنوان سے علمی اور تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
کار ھائے نمایاں
• ملک میں امن و سلامتی کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ،ان ہی وجوہات کی بناء پر ایک معتدل عالم ِدین کے طورپر جانے جاتے ہیں۔
• جامعہ بنوریہ عالمیہ جوکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ ہے ، ان کی سربراہی میں مزید ترقی وکامیابی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے ریفارمز پروجیکٹ کا آغاز کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں اس وقت 63 شعبہ جات فعال اور متحرک ہیں۔
• 2021ء میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے بین الاقوامی امتحانی بورڈ اور ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹیوٹ کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروایا ، جس کی بدولت پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کی سند کو مقبولیت کا درجہ حاصل ہوا ۔
• جامعہ بنوریہ عالمیہ سے 73 ممالک کے طلبہ و طالبات استفادہ حاصل کرچکے ہیں اور اس وقت 53 ممالک کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
• جامعہ بنوریہ عالمیہ کے بیرونی فضلاء کی تعلیم وتربیت اور ان کی اسکلز کو مزید نکھارنے کے لیے ان کے ملکوں کی یونیورسٹیز کے ساتھ تعلیمی معاہدے کیے۔
• دنیا کے کئی ممالک کے اسفار کیے اور مذہبی اور غیر مذہبی فورمز پر پا کستان کی بہترین ترجمانی کی جو کہ پاکستان کے سافٹ امیج کا ذریعہ بنا ۔
• جامعہ بنوریہ عالمیہ کے سابق طلبہ کی ری یونین کی اور ان کے اداروں کا جامعہ بنوریہ عالمیہ کےساتھ الحاق کروایا۔
• کئی ممالک میں دینی ادارے اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کی نئی شاخیں قائم کی۔
• پاکستان میں قائم 20 ممالک کے سفارت خانو ں اور قونصلیٹس سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی۔
• ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلکی انتشار کی روک تھام کے لیے ملکی اور غیر ملکی سطح پر سینکڑوں کانفرنسز میں اظہار خیال کیا اور بین المذاہب امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں بھر پور تعاون کیا۔
• دعوت ِ دین اور دینی اقدار کے فروغ کے لیے مدارس کی دنیا میں اولین میڈیا کا شعبہ قائم کیا،جس کا کونٹینٹ علمی، تحقیقی اور معیاری ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔
• اسلامی نظریا تی کونسل اور وزات مذہبی امور کے اہم پروگراموں کے مستقل مندوب اور نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
• گذشتہ دو دہائیوں سے معاشرے کے پسماندہ اور لاچار افراد کی فلاح و بہبود کی اعانت و مدد میں پیش پیش رہے ہیں، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی آفت یا سیلاب آئے وہ ہمیشہ قوم کی خدمت میں بنیادی کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔
مطبوعات
• دینی و عصری نظام تعلیم ایک جائزہ (پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ)
• ہفتہ وار اصلاحی مضمون (اسلامی صفحہ ،روزنامہ جنگ)
• ماہانہ رسائل بعنوان اصلاحِ امت ( شائع شدہ ماہانہ رسائل کی تعداد تقریباً 135 ہے)
• حج و عمر ہ کا مکمل طریقہ اور مسنون دعائیں
• نیکیاں ہی نیکیاں (مسنون وظائف)
عھدے
• مفتی نعمان نعیم تاحال جن عہدوں پر فائز ہیں:
• صدر وچیئر مین مینجنگ کمیٹی جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ، کراچی
• نائب صدر مجمع العلوم الاسلامیہ
• چیئر مین وفاق المساجد پاکستان
• چیئر مین نومسلم فاؤنڈیشن
• صدر و چیئر مین بنوریہ ویلفئیر ٹرسٹ
• چیئرمین نعیم فاؤنڈیشن
• ممبر کراچی چیمبر آف کامرس
• ممبر سائٹ ایسوسی ایشن لمیٹڈ
اعزازات
مفتی نعمان نعیم مختلف ملکی اور غیر ملکی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے علمی اعزازات اور ایوارڈز سے نوازے جاچکے ہیں۔
مھارتیں
انہوں نے قرآنی علوم ، حدیث اور فقہ اسلامی میں مہارت حاصل کی