(+92) 321 2533925
کالم نگار

مفتی محمد نعیم خان

مدرس ، مفتی اور آئی ٹی پروفیشنل

تمام کالمز
2026/04/21
موضوعات
مشھور کالمز

مفتی محمد نعیم خان

پس منظر
مفتی محمد نعیم خان ولد محمد اسلم صابر 1978 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے، ان کے اجداد قیام پاکستان کے وقت ریاست میوات ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آباد ہوئے ۔
تعلیم
ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی میٹرک سائنس کراچی بورڈ سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور ساتھ ساتھ حفظ قرآن بھی مکمل کر لیا اس کے بعد 1991ء میں کراچی کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں داخلہ لیا اور قران کریم کی ایک سال گردان کے بعد دینی تعلیم کی ابتدا کی اور اس کے ساتھ اپنی گریجویشن جامعہ کراچی سے مکمل کی اور سن 2000ء میں دورہ حدیث شریف مکمل کیا
دورہ حدیث کے بعد مزید دوسال جامعہ بنوریہ عالمیہ میں لگا کر تخصص فی الافتاء کا کورس مکمل کیا اور 2003 سے بطور معاون مفتی دار الافتاء جامعہ بنوریہ عالمیہ سے منسلک ہیں۔
دار الافتاء میں پروفیسر عبد اللطیف صاحب مرحوم سے علم فلکیات و جغرافیہ اور تخریج اوقات صلوۃ ، سمت قبلہ وغیرہ جیسے مضامین پڑہے یہ سلسلہ تقریبا تین سال ان کی وفات تک چلتا رہا پروفیسر عبداللطیف صاحب جغرافیہ کے پروفیسر تھے انہوں نے اوقات نماز کے نقشہ جات پر بہت کام کیا اور مدارس میں کے کام کو سراہا گیا ہے۔
مختلف سالوں میں دار العلوم کراچی کے ماہر معاشیات مفتیان کرام سے معاشیات اور جدید بینکار ی کے کورسز کئے
2005 ء میں(غالباً) جامعہ الرشید میں ہونے والے پہلے قضاء کورس میں شرکت کی اور قلات و کشمیر کے جید قاضی و جج حضرات سے قضاء و تحکیم کا کورس کیا
کار ھائے نمایاں
'''بطور کمپیوٹر پروفیشنل'''
مفتی محمد نعیم خان نے بطور کمپیوٹر پروفیشنل اپنے کیریئر کا آغاز 1995ء سے کیا انہوں نے سسٹم اینڈ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی جاب کی بعدازاں اے پلس کا سرٹیفکیٹ کورس حبیب کمپوٹر صدرس سے مکمل کیا اس کے بعد سی ٹی ٹی سی کراچی سے دو مرتبہ سی سی این اے کیا پھر اسی ادارے سے ونڈوز اور لینکس سسٹم ایڈمنسٹریشن مکمل کیا
کمپویٹر ریپیئرنگ انہوں نے صدر ریگل کمپیوٹر مارکیٹ میں مشہور کمپیوٹر ریپیئر کرنے والے سے ان گے گھر جاکر تقریبا ایک ماہ کا عرصہ لگا کرسیکھی۔

'''بطور گرافکس ڈیزائنر'''
گرافکس ڈیزائننگ ڈی ایچ اے کے آئی ٹی ھیڈ تھے سر احسن سے سیکھنا شروع کی اس وقت فری ہینڈ کا طوطی بولتا تھا فری ہینڈ ، کورل ڈرا اور فوٹوشاپ، میکرومیڈیا فلیش سیکھنے کے بعد پرنٹنگ ۔پریس میں چھ ماہ پریکٹیکل جاب کی

'''بطور سافٹ ویئر ڈیویلپر'''
سافٹ ویئر انجینیئر کا کیرئیر 1997ء میں شروع کیا اور خوش قسمتی سے ایک قابل فخر سافٹ ویئر انجینئر جناب سر کاشف صاحب سے فجر کے بعد ایک گھنٹہ وزیول بیسک انٹرپرائز، ایم ایس ایکسس سیکھنے کی ابتداء کی یہ سلسلہ دیڑھ سے دوسال تک چلتا رہا سر کاشف ایک منجھے ہوئے سافٹ ویئر انجینیئر تھے دوران تعلیم کراچی یونیورسٹی میں وہ سی لینگویج کا چیتا مشہور تھے، اس وقت وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں سافٹ ویئر ڈیویلپر تھے بعد ازاں وہ دبئی کی آئی ٹی کمپنی میں شفٹ ہوگئے تھے ۔ اس دوران ان کے چھوٹے بھائی سے رات کے وقت ویب ڈیزائیننگ سیکھنے کی داغ بیل پڑی اور بیسک ویب ڈیزائیننگ اور ڈریم ویویر کے ساتھ میکرومیڈیا فلیش (اس وقت تک ایڈوبی نے فلیش نہیں خریدا تھا ) اسکرپٹنگ کے ساتھ سیکھا ان دنوں ڈریم ویور پر ایچ ٹی ایم ایل ، جے ایس اور فلیش کے اشتراک سے دیدہ زیب ویب سائٹس بنائی جاتی تھیں۔

'''بطور ویب ڈیزایئنر و ڈیویلپر'''
کمپیوٹر کالیجیٹ کراچی سے پروفیشنل ویب ڈیزائننگ سیکھنے کی ابتداء کی اور ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جے ایس، ، جے کیوری، ایجیکس اور ورڈ پریس سیکھا پھر اسی ادارے میں تقریبا دوسال پڑہایا
ی ٹی ٹی سی میں جناب شبیر صاحب سے پی ایچ پی لینگویج اور ڈی بی ایم ایس سیکھا اور ساتھ ہی دار الافتاء جامعہ بنوریہ عالمیہ کے لئے پہلی ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ بنائی جو تاحال چل رہی ہے
مطبوعات
عھدے
سن 2004ء سے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ویب ڈیویلپر ذمہ داریاں نبھائیں اور 2020ء سے ڈائیریکٹر آف آئی ٹی کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ساتھ ساتھ درس نظامی میں قدوری ، شرح وقایہ اور ہدایہ کی تدریس بھی جاری رہی ، جبکہ دار الافتاء میں رفیق دار الافتاء اور رکن شوری دارالافتاء کی حیثیت سے ذمہ داری نبھارہے ہیں۔
اعزازات
2023 ء میں پیس اینڈ ایجوکیشن اور ریلو کی جانب سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ٹیچر ٹریننگ ورک شاپ میں شرکت کی۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کی طرف سے بہتر کارکردگی پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مھارتیں
'''آئی ٹی پرفیشنل کیریئر'''
بطور ٹیچر کراچی کے مختلف بڑے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹس میں پڑہانے کا تجربہ رہا جیسے ارینہ ملٹی میڈیا، کمپیوٹر کالیجیٹ، نور کالج وغیرہ۔ جبکہ کراچی کے بڑے دینی اداروں میں عالم اور مفتی بننے والے حضرات کو ایک سالہ کمپیوٹر کے کورس کراوائے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تقریبا چھ سال، جامعہ اشرف المدارس میں تین سال اور دار الھدی اکیڈمی میں دو سال پڑہایا ۔

اور بطور ویب ڈیویلپر سافٹ ویئر ہاؤس میں دو سال وزل اسٹوڈیو، ڈاٹ نیٹ ایم وی سی، اور سی ایم ایس آرچڈ پر سی شارپ لینگویج میں کام کیا۔ اسی دوران سیکویل سرور پر ڈی بی ایم ایس کی ورک شاپ اٹینڈ کی جو پورے سافٹ ویئر ہاؤس کے لئے ارینج کراوئی گئی تھی ۔ اس طرح ایکسس پھر مائی سیکویل پھر سیکویل سرور پر ڈی بی ایم ایس کو باقاعدہ پڑہا۔

بطور فری لانس فل اسٹیک ڈیویلپر او ڈیکس پر پھر بعد میں وہ اپ ورک ہو گیا تھا اس کام کیا

جوں جوں آئی ٹی کے میدان میں ترقی ہوتی رہی سیکھنے سکھانے سے تعلق بنائے رکھا اور تاحال ٹیکنالوجی کے ساتھ کو قدم بقدم چلتے رہے 2023ء میں این ای ڈی یونیورسٹی سے فلٹر موبائل ایپلی کیشن سرٹیفکیٹ کورس مکمل کیا ہے
کوڈ اگنائٹر ایم وی سی ، لاراویل ایم وی سی ، نوڈ جے ایس، نیکسٹ جے ایس پر مختلف پروجیکٹس کی تکمیل کی ہے